دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کی جان لینے والی بیوی پولیس سے بچ نہ سکی

راولپنڈی : راولپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول دوسری شادی کا خواہشمند تھا جس پر اس کی اہلیہ کو رنج تھا۔

یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں پیش آیا جہاں پر دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔خاتون شوہر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں