صحافی قتل کیس، مرکزی ملزم نے قتل کی وجہ بتا دی

لاہور:نجی ٹی وی کے صحافی حسین شاہ کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم عامر بٹ نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرایا،دونوں شوٹرز کو قتل کا ٹارگٹ دیا اور تین روز تک ریکی کی گئی اور حسنین شاہ کے دفتر کے قریب پارکنگ میں گاڑی کھڑی تھی۔ملزم عامر بٹ نے 10 سال سے شوٹرز رکھے ہوئے تھے۔

تفتیش ذرائع کے مطابق صحافی کو قتل کرنے والے شوٹرز کئی مرتبہ جیل جا چکی ہیں جب کہ کئی افراد کو گولیاں مار کر زخمی بھی کر چکے ہیں۔ حسنین شاہ کے قتل کے مبینہ ملزم عامر نے گرفتاری خود دی تھی۔ عامر بٹ نے سی آئی اے پولیس کو جیل روڈ پر گرفتاری دی ۔ پولیس نے عامر بٹ کو حراست میں لے کر تحقیقات کاآغاز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں