لاہور میں خاتون ڈاکٹر کا تین بچوں سمیت قتل کے واقعے کا ڈراپ سین

لاہور : لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں اور دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے میں ماں سمیت تین بچوں کے قتل کی واردات میں بچ جانے والا بیٹا علی زین قاتل نکلا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزم نے پب جی کھیلتے ہوئے ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا۔

ملزم واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں