لاہور:ہیروئن سعودیہ سمگل کرنے کیلئے مسافر کی ہوشیاری دھری رہ گئی

لاہور : لاہور سے ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کیلئے مسافر کی ہوشیاری دھری کی دھری رہ گئی ‘ اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے لاہور سے ریاض جانے والے مسافر سے 2.198 کلو ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا ، مسافر طارق محمود نے اس ہیروئن کو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ کی تہہ میں چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی اور ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں