راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

راولپنڈی: راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں پیش آیا جہاں پر دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔خاتون شوہر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزمہ کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جائے وقوع سے اہم شواہد کو قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا۔ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دیا۔ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی وجہ 50 سالہ شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں