لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

لاہور: لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق ہو گیا۔حسنین شاہ بطور کرائم رپورٹر نجی ٹی وی منسلک تھے۔ذرائع کے مطابق دو نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے، حسنین شاہ پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ گاڑی پارک کر رہے تھے۔

شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر کار سوار کو گولیاں مار کر ملزمان فرار ہو گئے، کار سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت حسنین شاہ کے نام سے کی گئی جو بطور صحافی کام کر رہے تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔صحافی حسین شاہ پر حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔صحافیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ اور پنجاب پولیس کے سربراہ سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں