انارکلی دھماکہ ؛ 9 سالہ بچےکی موت میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا انکشاف

لاہور :لاہور کے علاقہ انارکلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد 9 سالہ بچےکی موت میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا انکشاف ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر قائم کی گئی ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے کنوینر ا سپیشل سیکریٹری صحت محمد اجمل بھٹی کو مقرر کیا گیا ہے ، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عامر غفور مفتی کمیٹی کے اراکین ہیں ، کمیٹی ہسپتال کے ٹراما کیسز کے ایس او پیز کا جائزہ لے گی اورذمہ دار عملہ کا تعین کرے گی ، کمیٹی 2 روز میں اپنی سفارشات سیکریٹری ا سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو پیش کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں