لاہور میں خاتون ڈاکٹر کو 3 بچوں سمیت بے دردی سے قتل کر دیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق کاہنہ میں ایک گھر سے ڈاکٹر ناہید اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، ماں اور تینوں بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب کو سروں میں گولیاں ماری گئیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین میں 45 سال کی ڈاکٹر ناہید، 20 سال کا بیٹا تیمور، 15 سال کی بیٹی ماہ نور اور 9 سال کی بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کاہنہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فارنزک ٹیموں کی مدد سے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے تمام پہلوؤں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کاہنہ واقعے کی انکوائری کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں