عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ چند ماہ میں ختم ہونے کی نوید سنادی ، وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کہتے ہیں کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونے کی امید ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے ‏سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایوان میں تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام ‏پرعوام سے بھتہ لیا جا رہا ہے ، عوام کوبجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے 33 لاکھ ‏مساجد سے ٹی وی بل وصول کیے جا رہے ہیں۔

تحریک پر جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نیپرا بجلی کی فی یونٹ ‏قیمتوں کا تعین کرتا ہے ، جب بجلی کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو فیول ایڈجسمنٹ بھی ساتھ ہی کی جاتی ‏ہے تاہم ‏فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی نظرمیں نیپراکی ‏رپورٹ دیکھنے کا زاویہ کچھ اور ہے ، اسی اپوزیشن میں موجود پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور میں بڑے ڈیم بنانے پر توجہ نہیں دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہی مہمند ڈیم پر کام شروع کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں