گوجرانوالہ میں 7 سال قبل بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم قتل

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں 7 سال قبل بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ بچی کے ورثاء نے ملزم کو 7 سال قبل گائوں چھوڑنے کی شرط پر معاف کر دیا تھا۔

گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ ملزم عرفان 7 سال قبل بیرونِ ملک چلا گیا تھا، جو کچھ روز قبل ہی گائوں واپس آیا تھا۔گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے گائوں میں واپس آنے پر بچی کے گھر والوں نے اسے قتل کر دیا۔گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں