این سی او سی کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اہم اجلاس ختم ہو گیا ہے۔وفاقی و صوبائی حکام نے این سی او سی اجلاس میں شرکت کی۔این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں عائد ہوں گی۔نئی کورونا پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے عائد ہوں گی۔این سی او سی نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تعلیمی اداروں میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔این سی او سی نے کہا ہے کہ صوبے حالات کے تناطر میں خود بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
اجلاس میں ویکسینیشن عمل تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

کل دوبارہ اجلاس بلایا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں