پاکستان میں پٹرول پہلی مرتبہ 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کمپنیز ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کیا تھا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔ 31 دسمبر کو وزارت خزانہ نے یکم جنوری 2022ء سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول 4 روپے اضافے سے 144 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے اضافے سے 141.62 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اضافے سے 111 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 95 پیسے اضافے سے 113 روپے 49 پیسے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں