عوام مری جانے سے باز نہیں آرہے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عوام ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہےہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مری میں ایسی شدیدبرفباری پہلےکبھی نہیں دیکھی ، مری کے واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے،آگے سے احتیاط کرنا ہوگی،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ تیرہ نئے سیاحتی مقامات پر کام کیا جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 10، 15سیاحتی مقامات بنانےچاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہے اور آبادی بہت زیادہ ہے، اکیلا مری اتنے زیادہ سیاحوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے ، سیاحوں کا داخلہ آج شام تک بند ہے۔

یاد رہے کہ سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کو رات گئے ہونے والی برفباری 23 افراد کو موت کی وادی میں لے گئی۔

دوسری جانب دوسری جانب سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیشتر سیاح مری سے نکل گئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں کی مشکلات برقرار ہیں جب کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں کی جا سکی۔ دوسری جانب سیاحوں کے لئے خود ساختہ مشکلات پیدا کرنے والے مقامی مفاد پرستوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں