لاہور سے مبینہ اغوا ہونے والی بہنوں کے معاملے کا ڈراپ سین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2022ء) لاہور سے مبینہ اغوا ہونے والی بہنوں کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے سے 4 معصوم بہنیں اچانک غائب ہوگئی تھیں۔لاپتہ ہونے والی بچیوں کی ماں نے تھانے میں اپنی بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان میں بتایا کہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے واپس پہنچی تو بچیاں گھر میں نہیں تھیں، ہرجگہ تلاش کیا تاہم بچیوں کا نہیں پتہ چلا۔

تاہم اب اس معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چاروں بہنوں کو باپ اپنے ساتھ لے گیا تھا۔پولیس نے باپ فاروق کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق بچیوں کا والد انہیں اغوا کرکے لے گیا تھا۔بچیوں کے والد کی ڈیڑھ سال سے تنازع چلا آ رہا تھا۔

والد بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد ساتھ والی ہی گلی میں ہمسائے کے گھر چھوڑ گیا تھا۔

پولیس نے بچیوں کو بازیاب کراتے ہوئے ان سے بیانات لئنا شروع کر دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں