پنجاب سے اغوا ہونے والی لڑکیاں کراچی سے برآمد ہو گئیں

لاہور : خیرپور ٹامیوالی سے اغوا ہونے والے لڑکیاں شہر قائد سے برآمد ہو گئیں جبکہ ملزمان لڑکیوں کو ملیر کورٹ کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر خیرپور ٹامیوالی سے اغوا کی جانے والی لڑکیاں ملیر کورٹ کے باہر سے مل گئی ہیں۔ اطلاع موصول ہونے پر پر ون فائیو پولیس نے دونوں لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اغوا ہونے والی دونوں لڑکیوں کا نام عائشہ بی بی اور طاہرہ بی بی بتایا گیا ہے جنہیں 27 دسمبر 2021ء کو خیرپورٹامیوالی میں گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ دونوں لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ متعلقہ تھانہ خیرپور ٹامیوالی میں درج ہے، مقدمہ لڑکیوں کے والد سلمان احمد کی جانب سے درج کروایا گیا تھا اور مقدمے میں اپنے بیٹے کے برادر نسبتی لیاقت اور اس کی بیوی کو نامزد کیا تھا۔

کراچی پولیس نے دونوں لڑکیاں ملنے کی اطلاع خیرپور ٹامیوالی پولیس کو کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں