بہاولپور میں ساڑھے تین سال کے بچے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

بہاولپور : بہاولپور میں ساڑھے تین سال کے بچے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے احمد پور شرقیہ تھانہ صدر پولیس نے ساڑھے تین سال کے بچے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بچے کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ عبدالوھاب کی جانب سے پینا فلیکس مختلف مقامات پر آویزاں کر کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔جبکہ عبدالوہاب کے والد کا کہنا ہے کہ اسپیئر پارٹس کی دکان کے پینافلیکس پر بیٹے کا نام لکھوایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ پنجاب وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں ترمیم کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں