نجی اسکول کا پرنسپل طالبہ کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

اوکاڑہ : نجی اسکول کے پرنسپل نے دسویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ طالبہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ رینالہ خورد میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق پرنسپل ناصر نے مئی 2021ء میں قصبہ 7 ون ایل کی رہائشی کو نشہ آور چیز کھلا کر سکول کے کمرہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے موبائل فون سے برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا لیں اور قتل کی دھمکی دے کر کہا کہ کسی کو بتایا کہ ویڈیوز وائرل کر دوں گا۔بعد میں متعدد بار بلیک میل کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی نے تنگ آ کر والدہ کو بتایا کہ ملزم نے برہنہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کو دیں۔

ڈی پی او فیصل گلزار نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رینالہ کی سربراہ میں آئی ٹی ماہرین پر مشتمل ماہر پولیس افسران کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن معاث ظفر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں