mathira hot

“”سرجری نہیں کروائی بلکہ ۔۔۔‘ اداکارہ متھیرا کا بڑا اعتراف

کراچی: ٹی وی میزبان متھیرا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ’لیپو سکشن‘ سرجرائی کروائی تھی۔حال ہی میں اداکارہ متھیرا اپنی بہن روز کے ساتھ ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں۔


پروگرام کے دوران متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، ان کا وزن ایک روڈ حادثے کے بعد بڑھنا شروع ہوا تھا۔بہن روز نے بھی گواہی دی کہ ان کی بہن متھیرا نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، البتہ انہوں نے ’لیپو سکشن‘ کروایا ہے۔متھیرا نے واضح کیا کہ ’لیپو سکشن‘ جسم کے مختلف حصوں سے چربی کو نکلوانے کو کہتے ہیں۔

متھیرا پر کافی عرصے پلاسٹک سرجری کروانے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلتی رہی ہیں کہ انہوں نے ہونٹوں سمیت جسم کے دیگر اعضا کی سرجری کروا رکھی ہے۔اگرچہ وہ ماضی میں بھی پلاسٹک سرجری جیسے الزامات کو مسترد کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں