لاہورمیں دو بہنوں کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

لاہور: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں دو معمر بہنوں کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔دو روز قبل دو بہنوں کی جلی ہوئی لاشیں ملی تھیں، خواتین کے بھائی مدعی مقدمہ یوسف کے مطابق وقوعہ کے روز کزن گھر آیا ، دونوں کو قتل کرکے جلایا گیا۔دو روز قبل سیکٹر سی میں رہائش پذیر دو بہنیں گھر میں پراسرار آتشزدگی کے نتیجے میں بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔

پولیس نے خواتین کے بھائی محمد یوسف کی درخواست پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔مدعی مقدمہ یوسف کا کہنا ہے کہ اس کی بہن درشہوار اور ناہید انجم گھر پر اکیلی تھیں۔وقوعہ کے روز ان کا کزن گھر آیا تو کھر میں آگ لگی۔اس کی بہنوں کی لاشیں جلی ہوئی فرش پر پڑی تھیں جنہیں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کرکے ثبوت مٹانے کے لیے آگ لگا کر جلا دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں