ہنگو:کمرے میں گیس بھر جانےسے 6 افراد جاں بحق

ہنگو : ہنگو میں گھر میں گیس بھر جانے سے 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو کی گلشن کالونی میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد رات کو گیس کا ہیٹر لگا کر سوئے تھے جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔ پولیس نے بھی اپنے بیان میں یہی بتایا کہ متاثرہ خاندان نے سردی سے بچنے کے لیے رات کوکمرے میں گیس ہیٹر چلا رکھا تھا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے افراد جان کی بازی ہار گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں