سوتیلے نانا نے 9 سالہ نواسی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا

لاہور : سوتیلے نانا نے 9 سالہ نواسی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 9 سالہ بچی کو زیادتی کو نشانہ بنا دیا گیا۔بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا رشتے میں اس کا سوتیلا نانا تھا۔چائلڈ پروٹیکشن کی چئیرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے تحویل میں لے لیا گیا۔

سارہ احمد نے بتایا کہ بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بچی کے چھوٹے بھائی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادتی کا شکار بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جنسی زیادتی کے کیسز کے تشویش ناک اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں درجنوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں