عمران خان کا پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد نئی تنظیم کا اعلان

اسلام آباد : وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے انتخابات اور پاکستان کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں