پاکستان کے ہاتھ پاﺅں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے ، شہباز شریف

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پاﺅں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے ، موجودہ حکومت قرض کی سطح 2018 سے اب تک 40 ارب ڈالر کی خوفناک سطح پر پہنچا چکی ہے ، منی بجٹ منظور نہیں، یہ پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جرات مندانہ سٹینڈ لیں گے ، اتحادی بھی ہمت سے کام لیں اور کلمہ حق کہیں ، حکومتی اتحادی عوام اور پاکستان پر ظلم میں شامل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے۔

صدر مسلن لیگ ن نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران حکومت نے 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض لیا ، 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض میں سے 3 ارب 45 کروڑ غیرترقیاتی مقاصد کے لئے ہے، رمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے بچنے کے لئے عالمی کمرشل بینکوں پر انحصار ہمارے خدشات کی تصدیق ہے ، غیرملکی بینکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں