وہ اداکارائیں جنہوں نے فلموں اور ویب سیریز میں بے باک مناظر عکس بند کرائے

ممبئی: حالیہ سالوں میں بالی ووڈ کی فلموں میں ماضی کے برعکس بے باک مناظر کی بھرمار ہو گئی ہے اور فلموں سے بھی زیادہ ویب سیریز میں ایسے شرمناک مناظر بکثرت فلمائے جا رہے ہیں۔ ویب سائٹ ’بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام‘ کے مطابق کئی معروف بالی ووڈ اداکاراﺅں نے بھی فلموں اور ویب سیریز میں ایسے مناظر عکسبند کرا رکھے ہیں، جن کا سوشل میڈیا پر بہت شہرہ ہوا۔اس حوالے سے کرینہ کپور کے فلم ’کی اینڈ کا ‘ میں ارجن کپور کے ساتھ عکسبند کرائے گئے فحش مناظر نے لوگوں کو کافی حیران کیا تھا۔

اسی طرح اداکارہ لارا دتہ نے ’ہکپس اینڈ ہک اپس‘ (Hiccups and Hookups)نامی ایک ویب سیریز میں خود سے کہیں کم عمر اداکار کے ساتھ کئی فحش سین عکسبند کرائے۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ویب سیریز ’دی وائٹ ٹائیگر‘ میں راجکمار راﺅ کے ساتھ کام کیا، جس میں ان دونوں کے کئی بے باک مناظر بھی فلمائے گئے۔

اداکارہ رادھیکا آپٹے کو فلم ’پارچڈ‘ کے ایک سین میں ساتھی اداکار عادل حسین کے ساتھ برہنہ حالت میں دکھایا گیا تھا۔ ان کے اس سین کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے بھی ویب سیریز ’دی فیملی مین 2‘ میں کچھ بے باک مناظر عکسبند کرائے۔اداکارہ سنی لیون نے بھی اپنی فلموں جسم 2، راگنی ایم ایم ایس 2اور ون نائٹ سٹینڈ جیسی فلموں میں بے باک مناظر عکسبند کرا رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں