پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دے دی۔لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی 8 کی بجائے 4 روپے پر آ جائے گی۔اوگر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کمی تو ہوئی لیکن پھر اس میں اضافہ بھی ہوا۔اوگرا نے اپنی تجاویز تیار کر لی ہیں جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے اگر لیوی بڑھائی بھی جانی ہے تو پھر یہ قیمتیں 4 روپے تک بھی کم ہو سکتی ہیں۔

تاہم اب پٹرول کی قیمت میں اضافے یا قیمتیں برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کل کیا جائے گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے اور پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں