شوہر کے ٹکڑے کرنے والی خاتون سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

کراچی : کراچی کے علاقے صدر میں شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق شوہر کو قتل کرنے والی خاتون آئس نشے کی عادی ہے۔2013ء میں مقتول سہیل شیخ اور گرفتار خاتون رباب کی شادی ہوئی تھی،خاتون اور اس کا شوہر دونوں گذشتہ 7 سال سے آئس کا نشہ کر رہے تھے۔

نشے میں میاں بیوی ایک دوسرے سے لڑتے تھے اور دو دو ماہ تک ناراض بھی رہتے تھے۔جس رات قتل ہوا دونوں مل کر آئس کا نشہ کر رہے تھے۔خاتون حد سے زیادہ نشہ کر چکی تھی تاہم مقتول نشہ کرتا اور باہر آتا جاتا رہا جس پر سکون سے بیٹھ کر نشہ نہ کرنے پر جھگڑا شروع ہوا۔نشے میں خاتون نے شوہر کو تھپڑ مارا اور اسی دوران خاتون نے شویر کے سر پر لوہے کی راڈ ماری جس سے اس کا خون نکلنے لگا۔

انویسٹیگیشن پولیس کے مطابق خاتون شوہر کو خون صاف کرنے لگی۔اس دوران دونوں کے مابین پھر سے جھگڑا شروع ہو گیا اور پھر وہ شوہر کو مارتی چلی گئی۔خاتون نے پھر لاش کے ٹکٹے ٹکڑے کرنا شروع کر دئیے۔پہلے گردن اور بعد میں ہاتھ کاٹے۔مقتول کے ہاتھ کھڑی سے باہر پھینکتے ہوئے چوکیدار نے دیکھا۔خاتون نیچے آئی اور دونوں ہاتھ اٹھا کر ساتھ لے گئی۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ خاتون گرفتاری کے دو روز بعد تک بھی نشے میں رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں