women undress

خواتین کو بے لباس کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت

فیصل آباد : فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے اور ان پر تشدد کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی پولیس افسر ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں واقعہ کی نئی فوٹیج کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ خواتین کے خود کو بے لباس کرنے کی وجوہات بھی شامل تفتیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خواتین دکان کے اندر داخل ہوتی ہیں اور وہاں سے کچھ اٹھاتی ہیں، تاہم دکان کے اندر موجود ایک شخص خواتین کو روکنے کی کوشش کرتا ہے اور خواتین کے نہ رکنے پر وہ ان کے پیچھے دکان سے باہر چلا جاتا ہے۔ بعد ازاں وہ شخص دکان کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن خواتین مزاحمت کرتے ہوئے دکان کے باہر چلی جاتی ہیں اور وہ شخص چار میں سے دو خواتین کو پکڑ لیتا ہے اور ان پر تشدد کرتے ہوئے لوگوں بلاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں