سیالکوٹ

سانحہ سیالکوٹ کے پیچھے اہم کردار کی شناخت

سیالکوٹ :سانحہ سیالکوٹ کے پیچھے اہم کردار کی شناخت ہو گئی ہے، اکسانے والے شخص کی واقعے سے قبل پریانتھا کے ساتھ تصویر بھی دیکھی گئی۔پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی فیکڑی میں سری لنکا منیجر کے خلاف لوگوں کو اکسانے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیکٹری میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے خلاف صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا اور ہجوم کو اکٹھا کیا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ پہلے منیجر پریانتھا کمارا نے فیکٹری کے اسٹچنگ ہال کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تصویر میں صبور بٹ اور پریانتھا کمارا کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم صبور بٹ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے اس سے تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ دیگر ملزمان کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے مزید چالیس افراد کو شناخت کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئے شناخت ہونے والے 40 ملزمان کی فہرست میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو باہر سے آئے تھے، فہرست میں فیکٹری کے قریبی دیہات کے رہنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے متعلق تفصیلات سامنے آنے پر چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے نئے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں