مریم نواز کا اپنی لیک آڈیو کے مصدقہ ہونے کا اعتراف

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مختلف ٹی وی چینلز کو اشتہارات نہ دینے کے حوالے سے لیک ہونے والی ویڈیو کا اعتراف کر لیا ہے۔آج انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں ان سے لیک ویڈیو سے متعلق سوال کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ جو آڈیو چلائی جا رہی ہے وہ آواز میری ہے۔

میں یہ نہیں کہوں گی کہ جوڑ توڑ کر بنائی گئی،اشتہائی روکنے کا حکم دینے والی آواز میری تھی۔میں نے پارٹی کا میڈیا سیل چلاتے وقت وہ بات کی ۔مریم نواز نے کہا کہ اس متعلق تفصیلی بات بعد میں کروں گی۔

۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد مریم نواز کی بھی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی تھئ جس میں وہ مختلف چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں