hareem shah farooq sattar

فاروق ستار کے بلانے پر کراچی آئی تھی

کراچی : پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات سے متعلق ایک مرتبہ پھر تفصیلات بتا دیں۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب چینل کو دئے گئے حالیہ انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے شو میں غلط بیانی کی ، ان سے کراچی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی ملاقات منصوبہ بندی کے تحت ہوئی تھی۔

حریم شاہ نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ میں فاروق ستار جیسی نہیں ہوں، میں جس سے بھی دوستی کرتی ہوں اسے دنیا کے سامنے بھی تسلیم کرتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میری فاروق ستار سے پہلی ملاقات اسلام آباد کے ہوٹل میں ہوئی جہاں لفٹ میں فاروق ستار نے نمبر دیا جس کے بعد دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد 6 ماہ تک میں فاروق ستار سے رابطے میں رہی جس کے بعد پھر میں کراچی آئی اور ان سے ملاقات کی اور بعد ازاں اس ملاقات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں