ملک بھر میں کل سے پٹرول نہیں ملے گا

اسلام آباد : پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافہ نہ کئے جانے پر 25 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کے دوران صرف ایمبولنسز کو پٹرول فراہم کیا جائے گا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پٹرول پمپس بند رہیں گے۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کم منافع کے مارجن پر پٹرول فروخت کرنے پر ہڑتال کی کال دی ہے کیونکہ ہمارے پاس ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،حکومت ہمارے مطالبات کی 17 نومبر کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایس عبدالسمیع خان نے مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر کو ملک میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

عبدالسمیع خان کے مطابق حکومت نے ڈیلرز کے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔بعد ازاں وفاقی وزیر حماداظہر سے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرادی تھی جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال 17 نومبر تک موخر کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں