سسر اور 2 سالوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور:سسر اور دو سالوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور کے علاقے مغلپورہ میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے سسر اور دو سالوں کو قتل کر دیا تھا۔تہرے قتل کا ملزم شاہ زیب فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔تاہم اب پولیس نے تین قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب کی کچھ عرصہ قبل ہی اقصیٰ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔گھریلو جھگڑے پر ہی بیوی کے دو بھائیوں اور اس کے باپ کو قتل کیا۔واضح رہے کہ مغلپورہ رام گڑھ بازارمیں ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیا تھا۔

بتایا گیا کہ مغلپورہ رام گڑھ بازارمیں ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ بائو گجر نامی شخص نے اپنے سسرال والوں پر فائرنگ کی جس سے 50سالہ حامدشاہ اور25فرخ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شاہ رخ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعدلاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں