شیخ رشید نے فون پر حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو فون پر جھاڑ پلا دی۔حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویب شو کا ٹیزر شئیر کیا گیا جس میں انہوں نے بطور مہمان شرکت کی۔ویب شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا اُنہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ ان کا فون اٹھا لیں گے جس پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔

حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال ملا دی۔ حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید نے کال اٹھا لی۔حریم شاہ کو انہوں نے کہا وہ کچھ دیر بعد کال کریں۔حریم شاہ کے اسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید نے انہیں ڈانٹ دیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ ابھی بات کریں ناں، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ ‘بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔

حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر ’شیخو ‘ کے نام سے محفوظ تھا۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے بہت ساری ایسی باتوں کا پتہ ہے جو آپ کو معلوم نہیں۔

۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، کیونکہ انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں