لاہور میں چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور : لاہور میں پولیس نے ڈیفنس میں چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس حافظ اویس نامی شخص نے چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے ملزم ایک گھر میں قائم سیمنٹ فیکٹری کے آفس میں ملازم ہے۔

چینی خاتون بھی اسی گھر میں کرائے دار ہیں۔ملزم نے خاتون کو اکیلے پا کر زیادتی کی کوشش کی۔دوسری جانب خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی،بدسلوکی اور ہراسگی کے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور سمیت صوبہ بھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں