کراچی:گھر گرانے کا صدمہ، بیوی کا انتقال ، شوہر کو دل کا دورہ

کراچی : کراچی میں گھر گرانے کے صدمے سے بیوی کا انتقال جب کہ شوہر کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھر گرائے جانے کے صدمے سے گجرنالہ کی رہائشی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جو خاتون کے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ انتقال کر گئیں۔بیوی کے انتقال پر شوہر کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔متوفیہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کہ گجرنالہ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کی رہائشی خاتون کو گھر گرانے کے صدمے سے دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔

متوفیہ کے اہلخانہ کے مطابق گھر گرائے جانے کے بعد بیوی کے انتقال کر جانے کا صدمہ ان کے شوہر سے برداشت نہ ہوا اور انہیں بھی دل کا دورہ پڑا۔خاتون کے شوہر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اورنگی، گجرنالہ متاثرین کی بحالی کا پروگرام بنا دیا ہے، زمین کی نشاندہی کر دی ہے، 10 ارب سے 2 سال میں رہائشی اسکیم تیار ہوگی، عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں