پرانی گاڑیاں رکھنے والے ہوشیار ہو جائیں

لاہور : محکمہ ایکسائز کا سموگ اور پالیوشن کی روک تھام کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔۔ڈی جی ایکسائز کی جانب سے سمری سیکرٹری ایکسائز کو بھجوائی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پر 95 فیصد رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست ہیں اور آلودگی کا سبب نہیں بنتیں۔

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں رعایت سے رجحان بڑھے گا۔ 10 سالہ پرانی رجسٹرڈ گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی سمری بھی ارسال کر دی ہے ۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ پرانی گاڑیاں ہیں اور کاربن زیادہ چھوڑتی ہیں اور آلودگی کا بھی سبب بنتی ہیں۔قبل ازیں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کی گئی تھی۔یہ اقدامات اس لیے اٹھائے جا رہے ہیں کہ تاکہ پرانی گاڑیوں کی بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو پروموٹ کیا جائے۔سمری تیار کرکے عمل درآمد کے لیے حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں