پنجاب:فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی

لاہور : صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی آگئی ، پنجاب حکومت نے 2 کروڑ کے جرمانے کردیے‘ 800 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 100 زائد افراد کو حوالات کی سیر کرنا پڑ گئی ۔ ہم نیوز کی رپورٹ میں جوڈیشل واٹراینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے 2 نومبر تک بھٹوں کو 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے ، 3 ہزار 165 بھٹوں کی چیکنگ کے دوران 615 ایف آئی آر درج ہوئیں اور 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ، 224 بھٹے سیل کر دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسموگ کا باعث بننے والی 4 ہزار 864 وہیکلز کو 26 لاکھ 74 ہزار سے زائد کے جرمانے کیے گئے ، پنجاب بھر میں کمیشن نے 100 انڈسٹریل یونٹس کو سیل ، 177 کیخلاف ایف آئی آر اور 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ، اس دوران صرف لاہور میں 27 انڈسٹریل یونٹس کو سیل کیا گیا ، 2 ہزار 84 گاڑیوں کی انسپکشن کے دوران 567 کو چالان کیا گیا جب کہ 6 لاکھ 53 ہزار سے زائد جرمانہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ نجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا بھر میں سموگ کے حوالے سے آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا ، شہر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 397 تک پہنچ گی، جب کہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں