ڈرائیور کو نیند آ گئی، ٹرپ پر مری جانے والی طالبات کی وین کو حادثہ

اسلام آباد : مری سے واپسی پر طالبات کی وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہو گئی۔سٹی 42 کی رپورٹ کے مطابق موٹروے ایم 4 پر ریسٹ ایریا کے قریب سیر و سیاحت کے بعد مری سے واپس آنے والی طالبات کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثہ وین ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث پیش آیا جس کے باعث ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب تیز رفتار وین آگے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثہ کے نتیجے میں ایک طالبہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئیں جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔طالبات کی وین مری سے واپس چوک اعظم ضلع لیہ جا رہی تھی۔حادثہ کی اطلاع پر موٹروے پولیس اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں