کراچی:بدبخت بیٹے کے تشدد سے 70 سالہ باپ جاں بحق، ماں زخمی

کراچی : شہر قائد میں ایک بد بخت اور سفاک بیٹے نے تشدد کر کے اپنے ہی ضعیف والد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ والدہ کو شدید زخمی کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقہ گلشن اقبال زینب اسکوائر فلیٹ میں بیٹے کے تشدد سے باپ جاں بحق ہو گیا جب کہ والدہ زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقہ گلشن اقبال زینب اسکوائر سے 70 سالہ شخص کی لاش بر آمد ہوئی، جاں بحق شخص کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی، پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مقتول بیٹے کے تشدد سے جاں بحق ہوا اور اس کی اہلیہ کو ریسکیو ٹیم نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ والد کو تشدد کے بعد قتل کرنے والا بد بخت بیٹا دراصل نشے کا عادی تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم والد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جس کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل اور تشدد کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں