گھوٹکی:دوست سے بات کرنے پر چچا نے بھتیجی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

گھوٹکی :دوست سے موبائل پر بات کرنے پر چچا نے اپنی سگی بھتیجی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چچا کے ہاتھوں بھتیجی کے قتل کا یہ افسوسناک واقعہ گھوٹکی میں پیش آیا۔ گھوٹکی کے علاقہاسٹیشن روڈ کے علاقے میں ملزم محراب لکھن نے بھتیجی کو مبینہ طور پر لڑکے سے موبائل پر بات کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم نے طیش میں آ کر بھتیجی پر فائرنگ کردی جس سے آٹھویں جماعت کی طالبہ آسیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں