نرسز اور ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کے خلاف ایکشن

لاہور : نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے الزام میں جناح اسپتال میں تعینات ڈاکٹر کو گرفتار کیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس قابل اعتراض ویڈیو برآمد کیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔لیڈی ڈاکٹر اور نرسز کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزم جناح اسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں