faisalabad

فیصل آباد میں بہن نے بھائی کو قتل کر دیا

فیصل آباد : فیصل آباد میں ایک بہن نے اپنے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 583 گ ب میں پیش آیا جہاں ایک بہن نے تیز دھار آلے سے بھائی کو قتل کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وادرات پر پہنچی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے 22 سالہ صدی احمد کو سوتے ہوئے گلا کاٹ کر قتل کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ خاوند سے جھگڑا کرکے میکے آئی تھی اور بھائی اس کو واپس جانے کا کہہ رہا تھا۔ گذشتہ رات بھی مقتول نے اپنی بہن کو واپس سسرال جانے پر اصرار کیا جس پر بھائی بہن کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں