عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی

لاہور : لاہور میں مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم سے دست درازی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر دست درازی کیس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی۔ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمہ ہوا اور پوچھا گیا کہ مجرم چھ ہیں یا سات ۔

جس پر عائشہ اکرم نے ریمبو کو بتایا کہ مھرم چھ ہیں جنہیں شناخت کیا ہے۔ عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمے میں منصوبہ بندی کی گئی کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں ، زیادہ تر مجرم غریب ہیں۔ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم نے کہا کہ مشکل سے ان لوگوں نے پانچ پانچ لاکھ کرنے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان سے عائشہ اکرم اور ریمبو نے رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پولیس نے اس آڈیو ٹیپ کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیس شرق جمال نے کہا کہ ہم اس کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ریمبو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے، کیس میں کافی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا قریبی ساتھی ریمبو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں