شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع پر حکومتی ردعمل آگیا

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع پر حکومتی ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطا بق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے ، اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سے صرف ایک کیس ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں کیا پاکستان تحریک انصاف ہر وقت احتساب احتساب لگی رہتی ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں کیا PTI ہر وقت احتسااحتساب لگی رہتی ہے، pic.twitter.com/2Vg8y3LUxm

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 9, 2021

اپنا تبصرہ بھیجیں