فیصل آباد:کورونا ویکسین لگوانے گئی خاتون کی عزت لوٹ لی گئی

فیصل آباد: ریلوے کالونی کچی آبادی میں ویکسین لگوانے کے بہانے لے جا کر خاتون کو بے آبرو کردیاگیا‘تھانہ پیپلزکالونی میں مذکورہ علاقہ کے رہائشی راشد منہاس نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جواد علی کیساتھ اس کا تعلق تھا اس نے اپنی بیوی کو کورونا ویکسین لگوانا تھی، جواد کیساتھ اپنی بیوی کو عبداللہ پورآبشار کے پاس ویکسی نیشن لگوانے کے لئے بھیجا۔ملزم جواد اس کی بیوی کو گاڑی میں بٹھا کر ریلوے اسٹیشن کی بیک سائیڈ پر کچی آبادی لے گیا جہاں پر محمد رضی موجود تھا، جہاں دونوں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں