بجلی مزید مہنگی ہوگئی‘ فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 95 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ، نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، جس کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں