گوجرانوالہ:میں نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

gujrawanla

گوجرانوالہ : خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی۔ گجرانوالہ میں نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ فیروز والا کے علاقے میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے بلیک میل کرکے لڑکی کو گھر سے باہر بلایا۔

ملزم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔اس حوالے سے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم مصور پہلے بھی متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرتا تھا اور اس سے طلائی زیورات اور 20 ہزار نقدی بھی لوٹ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں