pandora papers

پنڈورا پیپرز میں بڑے بڑے میڈیا گروپس کے مالکان کے نام بھی شامل

لاہور : پنڈورا پیپرز میں سیاستدانوں اور سابق ریٹائرڈ جنرلز سمیت میڈیا مالکان کے نام بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صحافی عمر چیمہنے بتایا کہ پنڈورا پیپرز میں دی نیوز کے ایڈیٹرانچیف کانام بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ دی نیوز، جنگ کے ایڈیٹرانچیف اور جیو نیوز کے سربراہ کا نام میرشکیل الرحمان ہے۔

علاوہ ازیں پنڈورا پیپرز کی اس لسٹ میں بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ کا نام بھی شامل ہے جبکہ گورمے بیکرز اور جی این این کے مالکان اور ایکسپریس نیوز کے سلطان لاکھانی سمیت ڈان نیوز کے حمید ہارون بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان جنہوں نے حال ہی میں سماء نیوز کا چارج سنبھالا ہے، انکا نام بھی پینڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

تاہم عبدالعلیم خان نے مطابق انہوں نے اپنی آفشور کمپنی الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے گوشواروں میں ڈیکلئیر کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں