mariam nawaz

محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو پر مریم نواز کا بیان، اہم انکشاف بھی کر دیا

لاہور : سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کی لیک ہونے والی نازیبا ویڈیو پر اب نائب صدر ن لیگ کا بیان سامنے بھی آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں نوازشریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔چئیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا،چئیرمین نیب کی توسیع کے فیصلے پر پارٹی بہتر بتا سکتی ہے۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں ملک رہی تھیں،انہیں دو سال سے ڈرایا جا رہا تھا ۔

مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے۔لیکن محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔مزید کہا کہ مجھ سے جس نے لڑنا ہے سیاسی طور پر لڑے۔میرے پاس کسی کی نجی ویڈیو نہیں ہے تاہم سازش کی ویڈیو ضرور ہے۔محمد زبیر کی ویڈیو بھی ان کا ذاتی معاملہ ہے،ایسے کسی کی غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنا بری بات ہے۔کسی کی بھی ویڈیو سامنے نہیں آنا چاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں