murder

ڈاکٹر خولہ کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور : لاہور کے علاقے ڈیفنیس میں ڈاکٹر خولہ کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دونوں ملزمان کو سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے گذشتہ روز ڈاکٹر خولہ کو اس کی دوست کے گھر کے باہر قتل کیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

ملزمان سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے، دونوں ملزمان اس سے قبل بھی کئی واردتوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ڈاکٹر خولہ کی دوست نے ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔واضح رہے کہ 25 سالہ لیڈی ڈاکٹر خولہ احمد اپنی سہیلی رجا سے ملنے اس کے گھر گئی تھی، گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر واردات کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خولہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں